دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) لائن مین عابد حسین مہیاگی اور اسسٹنٹ لائن مین ندیم عباس نے کہا کہ موضع لدھا بوہڑ کے رہائشیوں شاہ رسول اور محمد ارشاد وغیر ہ نے نا جائز کام نہ ہونے پر ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں حکام کو گزاری تھیں جن کی انکوائری ڈائیریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو ملتان میں ہوئی انکوائری میں درخواست جھوٹی ،بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوئی حالانکہ جھوٹی درخواست دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہے۔ اب یہ بلیک میلر عنا صر ایکسین میپکو میلسی مشتاق اٹھنگل کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کروا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔