لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی سیاسی امورکے انچارج حافظ عبدالوہاب روپڑی نے کہا ہے کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ اسلامی نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے۔ جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔ اس لئے ملک سے سودی نظام کا مکم لخاتمہ کیا جائے‘ آنے والی صدی اسلام کی صدی ہوگی۔ امریکہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر یہودو نصاری اس قسم کے اسلام دشمن اقدامات کرکے اسلام کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ قبلہ اول کی آزادی پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کریں گے نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کیا جائے گا۔
ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں‘اسلامی نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے: جماعت اہلحدیث
Dec 28, 2020