لاہور (خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے بڑے بھائی الحاج محمد احسن گوندل جلالی نے ’’جلالی فورس‘‘ نامی تنظیم کو نئے سرے سے فعال کرنے کا اعلان کر دیاہے۔ یاد رہے الحاج محمد احسن گوندل جلالی نے 1987ئ میں پیر سید مظہر قیوم شاہ مشہدی کی سرپرستی میں ’’جلالی فورس‘‘ کی بنیاد رکھی تھی۔ جلالی فورس کے بانی و سالار اعلیٰ الحاج محمد احسن جلالی کی قیادت میں کئی سالوں تک فعال کردار ادا کیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہونے والے ایک گرینڈ اجلاس میں ’’جلالی فورس‘‘ کو پھر سے فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
’’جلالی فورس‘‘ کونئے سرے سے فعال کیا جائیگا، احسن گوندل جلالی
Dec 28, 2020