لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ بینظیر کی قبر پر اْن کی یوم شہادت کے دن سیاسی مجاورں نے جلسہ کرکے اپنااپنا استحقاق جتوانے اور اجتماع کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، ایک دوسرے کو لاڑکانہ کی سڑکوں پر گھسیٹ کراور پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے والے لاڑکانہ میں کھابے اڑانے میں مصروف ہیں۔ برسی کے اجتماع میں کروناایس اوپی ایز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی، سند ھ حکومت نے عملدآمد کروانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ پرچی لیڈر اور مفرور شریف کی اولادیں ملک و قوم سے کتنی مخلص ہیں یہ عوام کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرپشن، لوٹ مار کو بچانے اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں،پی ڈی ایم کا سیاسی سورج غروب ہو چکا ہے ان کی حکومت مخالف ہر ساز ش اور چالیں ناکام ہو چکی ہیں، قوم نے ان کے جعلی ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو ان کی سیاست کے ساتھ دفن کردیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو معاشی اور اقتصادی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،الیکشن 2023 میں ہوں گے۔
مجاوروں نے بینظیرکی برسی پر سیاسی مظاہرے کی ناکام کوشش کی، اعجاز چودھری
Dec 28, 2020