بے نظیر کا قتل ملک کے امن اوراستحکام کو سبوتاژکرنے کا منصوبہ تھا، ناصر عباس جعفری

لاہور(خصوصی نامہ نگار )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ملک کے امن اوراستحکام کو سبوتاڑ کرنے کا منصوبہ تھا۔ملک دشمن عناصر نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے دہشت گردی،انتہا پسندی ،مسلکی منافرت اور صوبائی و لسانی تعصب کے پرچار سمیت ہر ہتھیار ہم پر استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری وژن رکھنے والی ایک نڈر سیاست دان تھیں،ضیا جیسا بدترین آمر بھی انہیں سرنگوں نہیں کر سکا۔ بے نظیر بھٹو کے قتل کے محرک وہ عناصر ہیں جو مذہب کی آڑ میں تکفیریت اور قتل و غارت کو جائز قرار دیتے ہیں۔وطن عزیز کو جتنا نقصان مذہبی انتہا پسندی سے پہنچا اتنا کسی دوسری طاقت نے نہیں پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن