گوگل سرچ انجن اور وکی پیڈیا  گستاخانہ مواد پھیلا کر مسلمانوں کے  جذبات مجروح کررہے ہیں، جاوید قصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ قادیانی کمیونٹی کی جانب سے گوگل پلے سٹور پر قرآن پاک کا غیر مستند ورژن اپ لوڈ کرنا اور خلیفہ اسلام سے متعلق گمراہ کن نتائج کی شکایات انتہائی قابل مذمت ہیں، گوگل سرچ انجن اور وکی پیڈیا مسلسل گستاخانہ مواد پھیلا کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں۔ حکومت پاکستان کا اس حوالے سے محض متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرنا کافی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میںلیڈر شپ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ، نصر اللہ گورائیہ اور جبران بٹ بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن