بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے بزدلانہ کارروائی ہے،طاہر القادری، راجہ بشارت ، عبدالغفار روپڑی ،میاں جمیل

Dec 28, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری،جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی،حافظ عبدالوہاب روپڑی ، تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل ،و زیر قانون پارلیمانی امور و کوآپریٹیوز پنجاب راجہ بشارت نے ہرنائی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔انہوںنے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی۔

مزیدخبریں