جماعت اسلامی واحد جمہوری   جماعت ہے،حافظ  ادریس

Dec 28, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت جو جمہوری اندا ز میں چل رہی ہے ، جماعت اسلامی ہے۔جماعت اسلامی کا دستور بالکل واضح ہے کہ ہمارا طریق کار جمہوری اور بر سرزمین ہے۔زیر زمین سرگرمیاں ، غیر قانونی اقدام اور خون ریزی سے جماعت کا کوئی تعلق نہیں۔جماعت میں موروثیت کا شائبہ تک نہیں کہ باپ کے بعد بیٹے کی تاجپوشی یا دستار بندی کی جائے۔ 

مزیدخبریں