لاہور(پ ر)منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (ٹی ڈی سی پی) تنویر جبار کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جناز مسجد جی او آر ٹو میں ادا کی گئی جس میں اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مشیر وزیراعلی برائے سیاحت آصف محمود نے ایم ڈی ٹی ڈی سی پی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے