ادیس ابابا(اے پی پی)ایتھوپیا میں شدت پسندوں کے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہو گئی ہے۔ ایتھوپین ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھوپیا میں شدت پسندوں کے جاری حملوں میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے شورش زدہ علاقے میں حالیہ چند ماہ سے عروج پر پہنچنے والی جھڑپوں کی ذمہ داری تگرائے عوامی مزاحمت محاذ پر عائد کر دی ہے۔ گذشتہ روز مسلح حملہ آوروں کے ایک گائوں پر دھاوا بولنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 222 تک جا پہنچی ہے۔