مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیل نے جیلوں میں قیدقیدیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین ابو بکر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے مجھے بتایاہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو چند روز کے اندر اندر کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا ، قیدیوں کو ویکسین دینے کا عمل اختیاری ہوگا۔ زبردستی کسی کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ ا نہوں نے کہا کہ بعض اسیران نے کرونا ویکسین لگوانے کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔فلسطینی عہدیدار نے مطالبہ کیا کہ قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں فلسطینی طبی ماہرین کو بھی ساتھ رکھا جائے اور بین الاقوامی مبصرین کی زیرنگرانی ویکسین دی جائے۔قدری ابو بکر کا کہنا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کو امریکی فائزر کمپنی کی ویکسین دی جائے گی۔خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 140 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کا جیلوں میں بند قیدیوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
Dec 28, 2020