ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 115 رنز پر پویلین واپس، فالو آن کا خطرہ

Dec 28, 2020 | 09:49

ویب ڈیسک
ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 115 رنز پر پویلین واپس، فالو آن کا خطرہ
ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 115 رنز پر پویلین واپس، فالو آن کا خطرہ
ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 115 رنز پر پویلین واپس، فالو آن کا خطرہ

لاہور:   ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگزمیں 115 رنز پر قومی ٹیم کے چھ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، فالو آن کا خطرہ منڈلانے لگا۔

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز 30 رنز اور ایک وکٹ کے نقصان پر پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہینوں کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں، اس دوران بارش کے باعث کھیل بار بار متاثر ہوا۔ عابد علی نے کریز پر قدم جمانے کی کوشش کی تاہم صرف 25 رنز دے سکے، انہیں جیمیسن نے شکار کیا، ان کے بعد محمد عباس 5 ، اظہر علی بھی 5، حارث سہیل 3 اور فواد اسلم نے 9 رنز پر کیویز کھلاڑیوں کو کیچ پکڑاتے اور پویلین واپس لوٹتے رہے۔

گزشتہ روز میزبان ٹیم کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ شان نے کارکردگی دکھائے بنا جلد ہی واپسی اختیار کی اور صرف 10 رنز بنائے تھے۔ بولر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے وکٹ پر ٹھہر کر اسکور کیا، ہمارے بلے بازوں کو بھی وکٹ پر ٹھہرنا ہو گا، کرکٹ میں کیچ ڈراپ بھی ہوتے ہیں، تیسرے روز اسپنرز کو مدد ملے گی۔

اس سے قبل کیویز نے ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر 222 رنز اور 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا تسلسل جوڑا تو 209 رنز اضافے کے دوران باقی 7 بھی وکٹیں گنوا لیں۔ ولیمسن 129، بی جے والٹنگ 73، روز ٹیلر 70 اور ہینری نکلولز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
شاہین آفریدی نے 109 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز کے عوض 3 کیویز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں