اسلام آباد(نا مہ نگار)تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے فیصلے کیلئے بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 4جنوری کو ہوگی،بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کا کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔کانفرنس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،25ویں بین الاصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد بزریعہ ویڈیو لنک صبح 11.30بجے ہوگا،اجلاس میں چوروں صوبوں ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کریں گے،شرکاء 11جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا،وزارت صحت کے حکام شرکاء کو ملک میں کرونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتدائی ایام میں ہونے والے بورڈ امتحانات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں نیا تعلیمی سال 2020-21اگست 2021میں شروع کرنے پر بھی غور ہوگا،قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے بھی اجلاس میں غو کیا جائے گا۔