سرائے مغل، 5  بچیوںسے زیادتی کا ملزم چچی کا قاتل، ریکارڈ  یافتہ کریمنل نکلا

سرائے مغل، قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) سرائے مغل کے علاقے میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ گرفتار ملزم یسین ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا ہے ۔ پانچ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم یسین نے کچھ سال قبل اپنی چاچی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا تھا اور اپنی بھابی کی ڈنڈوں کے وار سے ٹانگیں بھی توڑ دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں زیادتی کی کوشش  پر تو مزاحمت  کی تھی۔ ملزم کے خلاف ضلع ننکانہ میں مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنا قومی شناختی کارڈ ہی نہیں بنوایا جس کی وجہ سے اس کا کریمنل ریکارڈ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ DPO قصور عمران کشورکے مطابق کیس پر تشکیل دی گئی۔ تفتیشی  ٹیمیںضلع ننکانہ روانہ کر دی گئی ہیں جہاں سے ملزم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ملزم یاسین آبائی طور پر ضلع ننکانہ کا رہائشی ہے جو لمبے عرصہ سے قصور کی تحصیل پتوکی میں رہائش پذیر ہے۔ دریں اثنا ملزم یاسین نے ایک بچی سے زیادتی کرنے اور اور دیگر چار بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ دوسری طرف ایس ایچ اور ربنواز کی معطلی  کے بعد تھانہ سرائے مغل کے نئے ایس ایچ او رانا محمد اکبر نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ پولیس حکام نے پانچ رکنی جے آئی ٹی  بنا کر اور پانچ مقدمات درج کر کے پانچ بچوں سے زیادتی کے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن