گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو 2 مقدمات میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔ وی اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مدثر قیوم ناہرا کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید گھمن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن نے 10 کنال سرکاری اراضی کے مقدمہ میں ملزم کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ جبکہ267 کنال سرکاری اراضی کے مقدمہ میں اینٹی کرپشن کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ10 دنوں کے ریمانڈ کے باوجود ملزم سے کیا ریکوری کی گئی۔ دوسری طرف گرفتاری و عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت خلف شار کا شکار تین ممبران صوبائی اسمبلی اور ایک پارٹی عہدیداروں کے سوا کوئی بھی اظہار یکجہتی کو نہ پہنچا کارکنوں میں مایوسی کی لہر دورگئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی توفیق احمد بٹ، نواز چوہان، وقار چیمہ اور سینئر نائب صدر سٹی محمد شعیب بٹ کے علاوہ کوئی بھی ممبر نہ پہنچا۔
لیگی رہنما مدثر ناہرہ کا 2 مقدمات میں 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ،تیسرے میں استدعا مسترد
Dec 28, 2020