قصور : بدبخت  نے گھریلو جھگڑے پر تیز دھار آلے سے باپ کو قتل کر دیا‘ ماں زخمی

قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصور میں سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق قصور میں کھارا چونگی کے قریب گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی ماں کو بھی شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...