بہاولنگر (نامہ نگار )کمشنر بہاولپور سپورٹس گالہ ایونٹ 2020بہاولنگر گرلز اور بوائز ٹیموں نے ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میںمیدان مارلیا، بہاولپور اور رحیم یار خان کو شکست دے دی ۔ بہاولنگر کے کھلاڑیوں نے کمشنر بہاولپور سپورٹس گالہ ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرکے بہاولنگر کا نام فخر سے بلند کردیا بہاولنگر بوائز ٹیم کے کپتان اسداللہ سلیم، عبدالرحمن اور مشرف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح گرلز ٹیم کی کپتان نمرہ جٹ، ناصرہ اور نور نے بھی شاندار کھیل پیش کرکے بہاولنگر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔