کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا،اموات کا سلسلہ بھی جاری 

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا،اموات کا سلسلہ بھی جاری،کئی معروف شخصیات کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہیں ان میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوھدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین،سابق نائب ناظم سموٹ چودھری بابر ضمیر اور دیگر شامل ہیں ۔دوسری جانب شہری نہ فیس ماسک پہننے کا تکلف کرتے ہیں نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہیں ادہر معروف معالج ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لاڈلے حسن کے مطابق شہریوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا دیہات میں تیزی سے پھیل رہا ہے کلرسیداں شہر،چوآ خالصہ، بھلاکھر،پنڈ بینسو،میرگالہ خالصہ،حیال پنڈورہ اور دیگر دیہات شامل ہیں ۔ادھر کورونا کی دوسری لہر میں بیشتر اموات نمونیاسے ہو رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...