برسلز (نیٹ نیوز) یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ تجارتی معاہدے پر اتفاق کے دو روز بعد 1246 صفحات پر مشتمل یہ معاہدہ آن لائن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق برطانیہ یورپی وقت کے مطابق 31 دسمبر کی نصف شب کو یورپی یونین کی داخلی مارکیٹ اور کسٹم یونین سے نکل جائے گا۔ تاہم برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کسٹم ڈیوٹیز یا تجارتی کوٹے کا بھی اطلاق نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے برطانیہ کے لیے معاشی پریشانی سے متنبہ کیا ہے۔