مردم شماری، اتحادی جماعتوں میں چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں: علی زیدی  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر بحری امور علی زیدی  کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔ اتحادی جماعتوں میں چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اپوزیشن کی کرپشن پکڑی گئی یہ اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہو گئے۔ مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔ ہمیں بھی نتائج پر تحفظات تھے قبل از وقت مردم شماری کرانے کی بھی تجویز دی گئی۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ بہتر ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...