کاش آج بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا، رحمان ملک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر  اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ بے نظیربھٹو شہید ایک عالمی لیڈر تھیںان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔آج بی بی کے یوم شہادت پر پاکستان پیپلز کی پارٹی قیادت  اور جیالوں سمیت پوری دنیا افسردہ ہے۔انہوںنے کہا  کاش آج بی بی زندہ ہوتیں تو ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا  پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بات کی بی بی کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کو آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا  بلاول بھٹو زرداری بی بی کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ جیالے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا  دعا ہے اللہ تعالی بے نظیر بھٹو شہید  کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...