چین کا سالانہ تعطیلات سے قبل سخت ترین معائنے کرنے پرزور

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نظم و ضبط سے متعلق نگران ادارے نے آئندہ نئے سال اور موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران پارٹی نظم و ضبط کو سخت  کرنے اور پارٹی طرز عمل کو بہتر بنانے کے لئے اہداف پر مبنی کوششوں پرزور دیا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ اور قومی نگران کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے ایک نوٹس کے مطابق  جب ایک بارنشاندہی  ہوجائے تو نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں پرفوری طور پر با لکل ٹھیک طریقیسے سزا دی جانی چاہئے۔اس نے تمام سطح پر نظم و ضبط ،معائنہ اور نگران اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کی نوول کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال میں حائل رکاوٹوں اور کمزور روابط کی نشاندہی کریں،اور پیداوار کی حفاظت اور عوامی تحفظ کی ضمانت دیں۔نوٹس کے مطابق  نئے سال اور موسم بہار تہوار کی تعطیلات رسمی ضابطوں ، افسر شاہی ،تسکین پسندی  اور اسراف سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس نوٹس میں تعطیلات کے دوران ان مسائل کے دوبارہ سر اٹھانے کو روکنے کے لئے کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن