پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے: فواد چودھری

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد قوم پرست اربوں روپیہ ڈکار کر اپنے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال سے بلوچستان کو 400 ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے، بلوچستان کی ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا ؟۔

دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملاح کے بغیر پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن ہے، سیاسی بیروزگار ٹولے کا نام نہاد رہنما اندرونی اختلافات کی وجہ سے جلسے میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ خالی پنڈال بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو پذیرائی نہ ملنے کا ثبوت ہے۔ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن