سکھر/جیکب آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر علی زیدی نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ پانچ کنفرم استعفیٰ اسیپکر کودے اور ہم سے پانچ عمرے کے ٹکٹ لے لیں ، یہ پیشکش انہوں نے گذشتہ روز سکھرایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول بگڑے ہوئے بچے ہیں جنہوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا ہے مریم نواز کو میڈیا سنجیدہ لیتا ہے باقی کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ناراض نہیں ہے تو اسے منانا کیسا کراچی کی مردم شماری کے حوالے سے ہمارے بھی تحفظات ہیں یہ ایم کیو ایم الطاف حسین والی نہیں ہے یہ کراچی کی ایم کیو ایم ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ میں ثابت ہوچکاہے کہ آئی جی کو اغوا نہیں کیا گیا ہے کیونکہ آئی جی بچہ نہیں ہے کہ اسے اغوا کیا جائے اب وہ لوگ خود کہہ رہے ہیں کہ آئی جی اغوا نہیں ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں عمران خان کا بیانیہ چل رہاہے کشمیر کے حوالے سے وہ کام ہوئے ہیں جو پہلے نہیں ہوئے ہیں۔