راکھی گاج: ویگن کھائی میں جاگری، 7جاں بحق، دیگر حادثات میں  5افراد چل بسے

Dec 28, 2020

ڈیرہ غازیخان، ملتان ،رحیم یارخان ،فتح پور،اڈا217فتح پور(بیورو رپورٹ،کرائم رپورٹر، نامہ نگار )بلوچستان کے علاقہ رکنی سے پنجاب آنے والا مسافر ویگن راکھی گاج کے نزدیک گہری کھائی میں جا گری ، 7 افراد جانبحق ،ملتان رحیم یارخان ،فتح پور میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت5 افرادچل بسے ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان آنے والی مسافر ویگن راکھی گاج کے نزدیک گرم آف کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گئی بی ایم پی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجہ میں سات افراد موقع پرہی جانبحق ہوگئے ، جن کی نعشیں ریسکیو،مقامی افراد اور بی ایم پی نے نکا ل کر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیں یسکیو ٹیمیوں کوسخت سردی، رات کی تاریکی اور گہری کھائی کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامناکرنا پڑا،حادثہ میں جا ںبحق ہونے والوں میں ریاض،وقاص،ہری پور کا رہائشی وزیر،امتیاز،ارباب،قسمت خان،اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ڈاکٹروں کیمطابق ویگن کے ڈرائیور کو تشویش ناک حالت میں ملتان منتقل کردیا گیا۔ملتان  سے کرائم رپورٹرکے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی زیڈ کے علاقے موضع ننگانہ دورانہ کے رہائشی دو بھائی 25سالہ محمد شاہد اور 28سالہ مجاہد اپنے ڈالہ میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ سیداں والا بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر بیل گاڑی سے ٹکراگئے جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہوگئے محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ مجاہد کو تشویشناک حالت میں ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مجاہد کی حالت سیریس بتائی جاتی ہے ،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثہ کے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق کراچی کے رہائشی 50سالہ اشعر دین کار پر اپنے بیٹے کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے خانپور آرہا تھاکہ نیند آجانے کے باعث کار بے قابو ہوکر قومی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں50سالہ اشعردین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ بیٹا معجزانہ طورپر محفوظ رہا ‘ رکن پور کی رہائشی50سالہ عائشہ بی بی  موٹر سائیکل پررشتہ داروں سے ملنے کے لئے جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل دھماکے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا شدید زخمی ہوجانے پر عائشہ بی بی کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عائشہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی جبکہ چک46 پل پرموٹرسائیکل سوار تیزرفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔ فتح پور،اڈا217فتح پورسے نامہ نگارکے مطا بق موٹر سائیکل پر بھکر سے آنے والے باپ بیٹے کوا ڈا دوسو سترہ کے قریب حادثہ، ایم ایم روڈ پرنجی کمپنی کی تیز رفتار  بس نے والد عبدلٖغفور کو موقع پر ہی کچل ڈالا جبکہ نوجوان بیٹا عبدلشکور شدید زخمی ہو گیا جہاں مقامی ہسپتال میں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔حادثے کے شکار ہونے والے 228ٹی ڈی اے کے بتائے جاتے ہیںفتح پور پولیس حادثہ کے محرکات جاننے میں مصروف عمل ہے۔

مزیدخبریں