کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کویڈ 19کے پیش نظر پی ایچ ایف کانگریس اجلاس اگلے سال فروری میں منعقد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایچ ایف کانگریس اجلاس جو کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول کے مطابق ہونا تھا.موجودہ کویڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوِئے صوبائی ایسوسی ایشنز و پی ایچ ایف سے الحاق شدہ یونٹس کی مشاورت کے بعد پی ایچ ایف کانگریس اجلاس فروری میں منعقد کیا جائے گا۔
کورونا،پی ایچ ایف کانگریس اجلاس اگلے سال فروری میں منعقد کیا جائے گا
Dec 28, 2020