ملتان (نیوز رپورٹر)سنی تحریک کے صوبائی سینیئرنائب صدرپنجاب مرزامحمدارشدالقادری نے میڈیاسے خطاب میں کہاکہ سنی تحریک ملتان کی جلدرکنیت سازی مہم کاآغاز کررہے ہیں اوراس سلسلے کوباقاعدہ شروع کرنے کے لئے بالخصوص ملتان کے تحریکی ساتھیوں کوتحریکی سرگرمیاں تیزکرناہونگی ۔ رانا غلام مرتضٰی المعروف شاہ جی اورمحمدندیم انصاری کوسنی تحریک میں خوش آمدید کہتے ہیں اورسربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری کے حکم اورمرکزی کیبنٹ کی مشاورت سی اورسٹی ملتان کے صدرسعیداخترقادری کی مشاورت سے غلام مرتضٰی شاہ جی کی ملتان سٹی کے نائب صدرکے طورپرنامزدگی کااعلان کرتے ہیں اورمحمدندیم انصاری کوسیکٹر 215کاصدرنامزدکیاجانے کابھی اعلان کرتے ہیں ۔ سٹی صدرعلامہ سعیداخترقادری,علماء بورڈ علامہ قاری عبدالرشیدسعیدی,ربنوازشاہ,کاشف رضا,سلطان قادری,ظفرپہلوان, مشتاق بھٹی,اسماعیل قریشی,غلام مرتضٰی شاہ جی,ندیم انصاری,دانش قادری,اوردیگرساتھیوں نی شرکت کی ۔
سنی تحریک ملتان کی رکنیت سازی مہم کاآغازجلدکیا جائیگا،ارشدالقادری
Dec 28, 2020