پی پی ایف کی بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کیلئے ٹریننگ ورکشاپ

کراچی(نیوزرپورٹر) پی پی ایف کے زیر اہتمام     بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے لئے  سیفٹی   ٹریننگ  ورکشاپ کا  انعقاد کراچی  -پاکستان میں آزادی اظہار رائے  پر پابندی ، میڈیا  پروفیشنلز پر  حملے،قتل ،اغوا، جبروتشدد اور ہراسمنٹ کے واقعات سارا سال جاری رہے ۔پاکستان پریس  فائونڈیشن کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے آغاز سے اب تک صحافیوں پرحملوں اور  دھمکیوں (آن لائن ،آف لائن) سمیت 29 واقعات رونما ہوئے   جبکہ اسی نوعیت کے جرائم کے 13 واقعات تاحال زیر تفتیش ہیں ۔پی پی ایف کی      2019 کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے خلاف مختلف نوعیت کے 74 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ آئین کا آرٹیکل  19  پاکستان کے تمام شہریوں کو قانون کے دائرہ کار میں اظہاررائے کی مکمل آزادی فرااہم کرتاہے۔میڈیا اور سول سوسائٹی کے کارکنان کو  اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے  خطرات سے بچاو کے لئے  پاکستان پریس فائونڈیشن(پی پی ایف )کے زیر اہتمام سندھ اوربلوچستان کے بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان بشمول  خواتین کے لئے تین روزہ فزیکل ،ڈیجیٹل اور سائیکو سوشل  سیفٹی   ٹریننگ ورکشاپ کا مقامی ہوٹل میں  انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ  کے زریعے سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو اپنے  جمہوری حقوق کے استعمال کے دوران اپنی حفاظت  کو یقینی بنانے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن