اہل بیت و اصحاب رسول سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔شاہ عبد الحق 

Dec 28, 2020

کراچی(نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری،کہ اہل بیت و اصحاب رسول سے محبت و احترام مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔ اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے والے شہداء و صالحین نے اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے جان و مال اور خواہشات نفس کو قر با ن کر کے رہتی دنیا تک کیلئے عظیم مثا ل پیش کی جن کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا و آخرت میںکامیا ب و کا مران ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سعید آباد بلدیہ ٹائون میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سلف وصالحین کی تبلیغ ،کردار و عمل ،روحانیت اور طرزِ زندگی سے متاثر ہو کر لاکھوں غیر مسلموں کو اسلام کی دولت ملی ،ان کی عملی زندگی سے تواضع و انکساری ،صبر ووفا ،ہمدردری و مساوات اور ایثا ر و قربانی کی بہترین مثالیں ملتی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ا ولیا ء اللہ نے محبت اور حسن سلوک کے ذریعے معاشرے میں روحانی انقلاب برپاکیا،آج بھی صوفیائے دین کی تعلیمات پر عمل پیر اہو کرعدم برداشت پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اولیائے کرام کی فکر و تعلیمات پر عمل کرکے دنیا کے سامنے اسلام کی حقانیت کو پیش کیاجائے  ۔ محفل میں جما عت اہلسنّت کراچی کے آرگنائزر علامہ خلیل الرحمان چشتی،مفتی بلال قادری ،قاری ظہور نقشبندی،  علامہ نا صر خان قادری،شفیع رانا قادری،افضال ترابی و دیگر بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں