تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا: وزیراعلیٰ پنجاب

Dec 28, 2020 | 13:08

ویب ڈیسک

لاہور:   وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل کیا ہے، پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات کو نظرانداز کر کے ذاتی پسند پر منصوبے شروع کئے، قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، پسماندہ علاقے ترقی کے دور میں پیچھے رہ گئے تھے، عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ترقی کا سفر ان دور دراز علاقوں تک پہنچ رہا ہے جہاں سوچا بھی نہیں جا سکتا، چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز علاقے کی تقدیر بدل دے گا، سابق ادوار میں چکوال کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار چکوال کے عوام کو ان کا حق دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں