چین نے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچنگ سنٹر سے لانگ مارچ فورسی کیریئر راکٹ کے ذریعے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ یاوگان۔33 کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں بھیج دیا۔اس مشن کے تحت مائیکرو اور نینو ٹیکنالوجی تجرباتی سیٹلائٹ بھی کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیجا گیا ہے ۔ان دونوں سیٹلائٹس کی مدد سے بنیادی طور پر سائنسی تجربات ، ارضیاتی وسائل کےسروے ، زرعی پیداوار کے تخمینے اور قدرتی آفات سے بچا سمیت دیگر شعبوں میں مدد ملے گی۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 357 واں مشن ہے اور اسے گزشتہ رات رات11بج کر 44 منٹ پر روانہ کیا گیا تھا ۔