امریکی شہر نیش ول میں کرسمس پر دھماکا 63 سالہ مقامی شہری انتھونی وارنر نے کیا، حکام نے تصدیق کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیش ول دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ وین دھماکے میں ہلاک شخص ہی اصل میں بمبار تھا جس کی شناخت انتھونی وارنر کے نام سے ہوئی۔حکام کے مطابق انتھونی وارنر برسوں سے نیش ول شہر میں ہی رہتا تھا، الیکٹرونکس اور آئی ٹی کی فیلڈ میں خاص تجربہ رکھتا تھا۔مقامی میئر کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ دھماکے میں متاثر ہونے والی ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کی عمارت اور اس واقعے میں کوئی تعلق محسوس ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔