ایک خاتون چینی صحافی جنہوں نے ووہان جیسے بہت گنجان آباد شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے بارے میں رپورٹنگ کی تھی، کو چار سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کے ایک وکیل کے مطابق 37 سالہ ژانگ ژان کے خلاف یہ فیصلہ شنگھائی میں ایک مختصر مقدمے کی کارروائی کے بعد سنایا گیا۔ اس مقدمے میں خاتون پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی خبروں سے تنازعات کو ہوا دی اور بدامنی پیدا کی۔ صحافی نے البتہ نئے وائرس کے خلاف اقدامات کے سلسلے میں حکام کے رد عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کورونا پھیلاﺅ کی رپورٹنگ پر چینی صحافی کو چار سال قید
Dec 28, 2020 | 18:06