ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ یکم فروری سے شہر میں ٹائیفائڈ سے بچاو کے لئے ٹیکے لگائے جائیں گے اور مہم پورے لاہور میں ہوگی اور 12 روز تک جاری رہے گی۔ مہم میں 09 ماہ سے لیکر 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائڈ بخار سے بچاو ¿ کے لئے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور میں 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کورونا کی صورتحال میں ایس او پیز کے حوالے سے اپنی گائیڈ لائن دے۔ انہوں نے تمام ڈی ڈی اوز کو آو ¿ٹ ریچ اسٹیشن بنانے کے لئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ آو ¿ٹ ریچ اسٹیشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ملکر جگہ کی نشاندہی کرکے مائیکروپلان مرتب کیا جائے۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ آوٹ ریچ اسسٹیشن کے تقریباً 03 ہزار پوائنٹس بنائے جائیں گے اور سکلڈ ورکرز 09 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹیکے لگائیں گے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹائیفائڈ کے انجکشن لگانے کی مہم کی مناسب انداز میں تشہیر کی جائے اور تمام ٹیچنگ اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان ایچ آر کے لیے سٹاف کا ڈیٹا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں 2939 سکلڈ ورکرز حصہ لیں گے، 5876 موبائیلز اور 496 یو سی ایم او حصہ لیں گے۔
انہوں نے عوام الناس سے یکم فروری کو شروع ہونے والی مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں میوہستال، سروسز، پی آئی سی، منشی، گنگا رام اور دیگر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی شاہد عباس کاٹھیا، سی ای او ہیلتھ ، ڈی ڈی او ہیلتھ اور دیگرنے شرکت کی.