روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع 


لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن ربعیہ نصرت کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے توہین رسالتﷺ کی مذمت کرکے عالم اسلام کے دل جیت لیے ہیں،عالم اسلام کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہے،حضورﷺ کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں،کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں،دنیا میں اس وقت تک امن نہیں آسکتا جب تک ہم ایک دوسرے کے مذہب کا احترام نہیں کرتے اورروسی صدر نے بھی دنیا بھر یہی پیغام دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن