سیکرٹری جنرل اسد عمرکی  عامر محمود کیانی  کے ہمراہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ آمد

Dec 28, 2021


 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپارکو نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی کو ایم او پی ڈی اینڈ ایس آئی کی مدد کیلئے ویب پورٹل کی پیشرفت کے بارے میںآگاہ کیا بروئے کار لایا جا سکے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپارکو ریئل ٹائم پراجیکٹ کے بارے میں پہلی بار معلومات فراہم کر رہا ہے اور ہر چار دن بعد وہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پراجیکٹ کی زمینی پیشرفت دیکھنے کے قابل ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے  کہا کہ پلاننگ کمیشن میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (پی اینڈ ای) کا کمزور نظام ہمیشہ پی ایس ڈی پراجیکٹس پر عمل درآمد میں تاخیرغیرفعا لیت کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اخراجات، لاگت میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیں نگرانی اور تشخیص کے مجموعی عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر نے کہا ہمیں اس بات کا واضح خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس نظام کو منصوبوں کی مقداری اور کوالٹیٹیو حالت کی نگرانی کیلئے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ نظام کیساتھ کس حد تک مربوط ہیں ۔ سپارکونے حال ہی میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے ایک ویب پورٹل تیار کیا ہے ۔

مزیدخبریں