اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں انچارج مرکزی سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔جس میں اسلام آباد سٹی، ضلعی، الائیڈ ونگزاور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ آج تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بی بی شہید جس مقصد اور مشن کے لئے شہید ہوئی ہیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس مشن کو پورا کریں گے۔ اس ملک میں مکمل مظبوط مستحکم جمہوریت کے سفر کو پیپلز پارٹی پورا کرے گی۔ بی بی شہید کو جس شدت پسندانہ اور غیر جمہوری سوچ نے شہید کیا پیپلز پارٹی اس سوچ کے خلاف ہمیشہ جہدِ مسلسل میں رہی ہے اور ڈٹ کر ان غیر جمہوری قوتوں کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے ساتھ لیاقت باغ میں 27دسمبر کو شہید ہونے والے کارکنان کی ارواح کے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی۔