شہید بینظیر بھٹو کی 14ویںبرسی کے موقع پر جائے شہادت پردعائیہ تقریب


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری محترمہ ناہید خان پاکستان پیپلز پارٹی ورکر ز کے صدرڈاکٹر صفدر عباسی کی ہدایت پرشہید بینظیر بھٹو کی 14برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز راولپنڈی کے زیر اہتمام جائے شہادت پر تقریب منعقد کی گئی اور قرآن خوانی کی گئی اس موقع پر ابن محمد رضوی،عامر رضوی،ملک مظہر، چوہدری ناصر، شکیل عباسی، اقتدار شاہ، میاں الطاف، رفعت شاہین، محبوب سلطانہ کوثر الطاف اور دیگر بھی شریک تھے ،دریں اثناء   پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرنل صدر سردار سلیم سردار سلیم حیدر نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور بحالی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا  ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پار ٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر جائے شہادت پر منعقدہ بر سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک عامر فدا پراچہ،بابر جدون، خالد نواز بوبی، قاسم ادریس ، تو قیر عباسی،چوہدری اسد پر ویز ، چوہدری افتخار اور دیگر نے خطاب کیا، چوہدری ظہیر سلطان محمودشعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل راجہ منصور، چوہدری رضوان، شمروز یونس، ملک نجیب، سید اظہر حسین شاہ ،راجہ وحید یونس ستی مرزا عمر، ملک آصف، سید اقتدار شاہ، بدر بشیر، سید فیض گیلانی، عشرت زیدی، ظریف ستی، چوہدری فہیم، جاوید مغل، اسد ستی,سردار شیر باز، شاہد، بابر ستی، وقاص ستی ایڈووکیٹ کسان صدر راجہ اختر، راجہ بلال شیرباز ،عابدہ جاوید سینئر نائب صدر، سعدیہ عباسی جنرل سیکرٹری، ذہین النساء ستی، سفینہ شاہین، مقصودہ کاظمی صغریٰ پروین ایڈوکیٹ ، انیلہ شیرازی، شاہدہ کنول، سمینہ نیازی، صفیہ بینظیر، صدف کاظمی، سائرہ آصف، نصرت ندیم اور دیگر شریک تھے ۔ دریں اثناء  پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین راولپنڈی سٹی کی رہنما سمیرا خان نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیںملک سے طویل مارشل لاء کا خاتمہ کرایا پیپلز پارٹی جمہوری سوچ کا نام اور تسلسل ہے،جو آئین و قانون کی حکمرانی کی خواہاں ہے محترمہ نے جمہوری عمل کے قیام اور تسلسل کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں جائے شہادت لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ، الطاف کوثر، ناصرہ شاہیں ایڈوکیٹ میان الطاف بٹ اور دیگر بھی موجود تھے،انہوںنے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قائد عوام اور شہید بی بی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے  بینظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...