سپین میں نامزد پاکستان کے قونصل جنرل کااسلام آباد چیمبر کا دورہ 

Dec 28, 2021


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) سپین کے شہر بارسلونا کیلئے نامزد پاکستان کے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبرکے صدر محمد شکیل منیر کیساتھ پاکستان و سپین کے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان اسپین کے ساتھ قریبی تعاون قائم کر کے یورپی یونین کے ساتھ اپنی برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ وہ اسپین کے ساتھ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں نجی شعبے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے کہا کہ پاکستان اور اسپین کے درمیان دوطرفہ تجارت دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے کافی کم ہے لہذا انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان مضبوط کاروباری روابط کو فروغ دینا ضروری ہے۔ 

مزیدخبریں