تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی فوج ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملے کا ممکنہ سہارا لینے کے حوالے سے تیاری کے اقدامات کر رہی ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے مسلح افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران میں ممکنہ حملے کے سلسلے میں تیاریوں کو تیز کر دیں۔ریڈیو نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے مذکورہ تیاریوں کے سلسلے میں اپنے ہوابازوں اور جہاز رانوں کے تربیتی پروگراموں میں ترامیم کی ہیں۔
ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیلی فوج نے تیاریاں تیز کر دیں
Dec 28, 2021