بغداد (اے پی پی)عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں فضائی حملے میں داعش گروپ کے چار جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیو رٹی ذرائع نے بتایا کہ عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں کی گئی کارروائی کے دوران داعش گروپ کے چار جنگجو ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراقی طیاروں نے صوبائی دارالحکومت بعقوبہ کے شمال میں حمرین پہاڑی سلسلے میں داعش کے ٹھکانوں پر 14 فضائی حملے کیے۔ عراق کی پیرا ملٹری حشد الشیبی فورسز کے مقامی لیڈرمحمد العزاوی نے کہا کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے چار عسکریت پسند مارے گئے۔