ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے

Dec 28, 2021

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 51 رنز بنا لئے ہیں اور اسے خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 51 رنز درکار ہیں۔میلبورن میں کھیلے جارہے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں185رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں