تعلیمی اداروں سے سپورٹس  کا ٹیلنٹ نکالیں گے:عثمان ڈار

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیرصدارت  اجلاس ہوا ،  10جنوری سے کامیاب جوان پروگرام سپورٹس ایونٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، عثمان ڈار نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے سپورٹس کا ٹیلنٹ نکالیں گے،پنجاب حکومت اور سپورٹس فیڈریشنز سے ملکر ایونٹ کرارہے ہیں، کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے ذریعے سپورٹس بحال کررہے ہیں، ٹائم ٹو ٹائم ایونٹ نہیں بلکہ پورا سسٹم بنارہے ہیں۔، ایونٹس کیلئے مردوخواتین کی 12 کھیلوں کو منتخب کیا گیا ہے، جو ٹیلنٹ سامنے آئیگا اس کی دیکھ بھال کریں گے،سپورٹس کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن