پی ایس ایل نشریاتی حقوق‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا پی سی بی کو خط

Dec 28, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کے معاملے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے موصولہ شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔   خط میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق سے متعلق شکایت ملی ہے، پی ٹی وی، نجی ٹی وی کنسورشیم کو پی ایس ایل 23-2022 کے نشریاتی حقوق دینا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بولی منظور کرنی تھی تو 2 سال کی 4.2 ارب روپے بنتی ہے، دوبارہ بولی میں پی سی بی نے کنسورشیم کی 2 سال کی بولی 4.35 ارب روپے منظور کی۔پی ٹی وی نے انفرادی طور پر بولی کیوں نہیں لگائی؟ بولی کے معاملے پر سرکاری ادارے کے حکام کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پی سی بی کو موصول شکایت پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایت صحیح ہے تو پی ٹی وی، اے آر وائے کنسورشیم کو نشریاتی حقوق دینے کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔

مزیدخبریں