پنجاب گیمز 2022ء ‘3500سے زائد کھلاڑی شریک ہونگے 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب گیمز 2022ء کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی سپورٹس تنظیموں کے جنرل سیکرٹریز، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری ظہوراحمد ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 24جنوری سے شروع ہونے والی 73ویں پنجاب گیمز 2022ء کیلئے ٹیموں کے انتخاب، وینیو ز، کھلاڑیوں کی رہائش ودیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا کہ پنجاب گیمز نئے کھلاڑیوں کیلئے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جس میں صوبہ بھر سے 3500سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔خواتین کھلاڑیوں کے 8ایونٹس ہوں گے جس میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی، خواتین کے مقابلوں کیلئے اعلی سطح کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...