مراد آباد (اے پی پی) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک 7 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس بچی22 دسمبر کو ریاست کے شہر مراد آباد میں اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ بچی کی والدہ نے کہا کہ میں انصاف چاہتی ہوں۔ دریں اثنا بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکمرانی والی ایک اور ریاست گجرات میں پولیس نے ضلع ڈینگ میں 14 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔