راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے راجن پور سے اغواء تاجر چندر لال کو 31 دن بعد ڈاکوؤں سے بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چندر لال کو کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں سے چھڑا لیا گیا۔ ڈاکو فرار ہو گئے۔ جن کا تعاقب جاری ہے۔ ڈی پی او محمد افضل نے تاجر چندر لال کی بازیابی کی تصدیق کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے 45 سہولت کار رہا کر دیئے گئے۔ تاجر کی رہائی کیلئے سہولت کار چھوڑے گئے۔