برلن (آئی این پی)جرمن امدادی تنظیم سی واچ کے ایک جہاز نے بحیرہ روم میں قریب ایک سو تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا ہے۔ گزشتہ شام اس آپریشن کے بعد اس ریسکیو جہاز پر موجود تارکین وطن کی مجموعی تعداد ساڑھے چار سو ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں ایک حاملہ خاتون کے علاوہ ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب اطالوی کوسٹ گارڈ نے ابتایا تھا 27 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔