ایران میں عیسائی قیدیوں کوجیلوں سے 10دن کی چھٹی دینے کااعلان

Dec 28, 2021

تہران (آئی این پی) ایران میں عیسائی قیدیوں کوجیلوں سے 10دن کی چھٹی دیدی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق  ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے عیسائی قیدیوں کوایک نادر اقدام کے طور پرخاندانوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے 10 دن کی آزادی دے د ی۔غلام حسین محسنی اعجئی نے ملک بھر کے حکام کو چھٹی کے اس حکم کی تعمیل کی ہدایت کی۔یہ فیصلہ نئے سال 2022 اور حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پرکیا گیا ہے۔

مزیدخبریں