وزیر آباد‘ ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے صنعتکار سے لاکھوں روپے چھین لئے‘ تشدد بھی کیا

وزیرآباد (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، بنک سے رقم نکلوا کر لانے والے صنعتکار سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ نواحی علاقہ منظور آباد کے رہائشی مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر تنویر کا بیٹا صنعتکار عزیر تنویر اپنے کزن یوسف کے ہمراہ نجی بنک سے 18لاکھ 50ہزار روپے رقم نکلوا کر موٹر سائیکل پر ٹھٹھی ارائیاں جا رہا تھا ۔کہ ڈارسن فیکٹری کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر رقم چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری پریشان عوامی، سماجی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن